Urdu News

پشاور: مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملہ، کم از کم 30 افراد ہلاک

پشاور: مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملہ، کم از کم 30 افراد ہلاک

پشاور،4 مارچ

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی گلی کوچہ رسالدار میں شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد میں پیش آیا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے بتایا ہے کہ یہ حملہ بظاہر خودکش حملہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے پہلے گیٹ پر موجود پولیس کے محافظوں کو نشانہ بنایا اور ان میں سے ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہو چکا ہے۔ دھماکہ میں  ہلاک شدگان  کے تعلق سے ریسکیو سروسیز  نے تصدیق کی ہے کہ  دھماکہ میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی  ہوئے ہیں۔ پاکستان کے  وزیر   شیخ رشید ا حمد نے  حملہ  کی مذمت  کی ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر  لکھا کہ  پشاور میں دہشت گردی واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے بم دھماکے سے جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں ۔شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

Recommended