Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جمہوریۂ پرتگال کے وزیر اعظم عالی جناب اینٹونیو لوئس سینٹوس ڈی کوسٹا کے درمیان فون پر بات چیت

نئی دہلی،  16 /مارچ2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریۂ پرتگال کے وزیر اعظم عالی جناب اینٹونیو لوئس سینٹوس ڈی کوسٹا کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک میں کووڈ-19 کی وبا کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ دونوں نے وبا کے خاتمے کے لئے ویکسین کی جلد اور مساوی تقسیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم کوسٹا کو بھارت کی ٹیکہ کاری مہم اور بھارت کے ذریعہ اب تک 70 سے زیادہ ملکوں کو دی گئی مدد سے واقف کرایا۔ انھوں نے یقین دلایا کہ بھارت جہاں تک ممکن ہوسکے گا دوسرے ملکوں کی ٹیکہ کاری کی کوششوں میں انھیں مدد دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

دونوں لیڈروں نے دو فریقی تعلقات کا جائزہ لیا اور گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارت – پرتگال شراکت داری کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں لیڈروں نے پہلی مرتبہ بھارت – یوروپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ میٹنگ یوروپی یونین کی پرتگال کی صدارت میں مئی 2021 میں پورٹو میں ہونے والی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بھارت – یوروپی یونین اسٹریٹیجک شراکت داری کو تقویت دینے کے لئے وزیر اعظم کوسٹا کے ذریعہ ادا کیے جارہے کردار کی ستائش کی اور کہا کہ وہ پورٹو میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

Recommended