Urdu News

وزیر اعظم نے مملکت اردن کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر اردن کے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم اور مملکت ہاشمیہ اردن کے عوام کو مبارکباد پیش کی

اردن کے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم

 ئی دہلی:13 اپریل ، 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ مملکت اردن کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اردن کےعالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم اور مملکت ہاشمیہ اردن کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم اور اردن کے عوام کو ثمیم قلب سے پُرجوش مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے عالیجاہ کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی ، جن کی قیادت میں اردن نے پائیدار اور جامع ترقی حاصل کی ہے  اور معاشی ،سماجی و ثقافتی شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ مغربی ایشیاء میں قیام امن کے فروغ میں وزیر اعظم نے شاہ عبداللہ دوئم کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردن آج ایک طاقتور آواز اور اعتدال کی عالمی علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

ہندوستان اور اردن کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے  وزیر اعظم نے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم کے 2018 میں ہندوستان کے تاریخی دورے کو گرمجوشی کے ساتھ  یاد کیا ، جس کے دوران شاہ عبداللہ دوئم  نے 2004 میں رواداری ، اتحاد اور انسانیت کے احترام کے عمان کےپیغام کا اعادہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور اردن اس یقین پر متحد ہیں کہ امن اور خوشحالی کے لئے اعتدال پسندی اور پرامن بقائے باہمی ضروری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فریقین پوری انسانیت کے عظیم تر مستقبل کے لئے مشترکہ کوششوں میں شانہ بہ شانہ چلتے رہیں گے۔ئی دہلی:13 اپریل ، 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ مملکت اردن کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اردن کےعالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم اور مملکت ہاشمیہ اردن کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم اور اردن کے عوام کو ثمیم قلب سے پُرجوش مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے عالیجاہ کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی ، جن کی قیادت میں اردن نے پائیدار اور جامع ترقی حاصل کی ہے  اور معاشی ،سماجی و ثقافتی شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ مغربی ایشیاء میں قیام امن کے فروغ میں وزیر اعظم نے شاہ عبداللہ دوئم کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردن آج ایک طاقتور آواز اور اعتدال کی عالمی علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

ہندوستان اور اردن کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے  وزیر اعظم نے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم کے 2018 میں ہندوستان کے تاریخی دورے کو گرمجوشی کے ساتھ  یاد کیا ، جس کے دوران شاہ عبداللہ دوئم  نے 2004 میں رواداری ، اتحاد اور انسانیت کے احترام کے عمان کےپیغام کا اعادہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور اردن اس یقین پر متحد ہیں کہ امن اور خوشحالی کے لئے اعتدال پسندی اور پرامن بقائے باہمی ضروری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فریقین پوری انسانیت کے عظیم تر مستقبل کے لئے مشترکہ کوششوں میں شانہ بہ شانہ چلتے رہیں گے۔

Recommended