Urdu News

وزیر اعظم نے سابق جاپانی وزیر اعظم آبے شنزو کے افسوسناک انتقال پر صدمہ اور غم کا اظہار کیا

سابق جاپانی وزیر اعظم آبے شنزو

 

وزیر اعظم نے جاپان کے سابق وزیر اعظم آبے شنزو کے افسوس ناک انتقال پر صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے  جناب آبے  کے ساتھ اپنی وابستگی اور دوستی کا ذکر کرتے انہوں نے بھارت-جاپان تعلقات کو خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کی سطح تک بلند کرنے کے لیے  ان کے بہت زیادہ تعاون کے بارے میں بتایا۔ جناب مودی نے آبے شنزو کے لئے گہرے احترام کے طور پر 9 جولائی 2022 کو ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے ٹوکیو میں اپنی تازہ ترین میٹنگ کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

 ٹویٹس کی ایک سلسلے میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ اپنے ایک عزیز ترین دوست شنزو آبے کے افسوس ناک  انتقال پر مجھے جو صدمہ اور غم ہوا ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ وہ ایک بلند پایہ عالمی سیاست دان، ایک شاندار رلیڈر اور ایک بہترین منتظم تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی جاپان اور دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے کے لیے وقف کر دی تھی‘‘۔

’’جناب آبے کے ساتھ میری وابستگی  کئی سال پرانی ہے۔ ان سے میں شناسائی اس وقت ہوئی تھی جب میں گجرات کا وزیر اعلی تھا اور میرے وزیراعظم بننے کے بعد بھی ہماری دوستی جاری  رہی۔ معیشت اور عالمی امور پر ان کی  گہری نظر نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے‘‘۔

’’جاپان کے اپنے حالیہ دورے کے دوران، مجھے ایک بار پھار  جناب آبےسے ملاقات کرنے اور بہت سے معاملات پر بات چیت کرنے کا  موقع ملا۔ وہ ہمیشہ کی طرح ذہین اور  تیز فہم تھے۔ مجھے اس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ  یہ ہماری آخری ملاقات ہوگی۔ ان کے خاندان اور جاپانی عوام کے  غم میں میں شریک ہوں۔‘‘

’’ جناب آبے نے بھارت-جاپان تعلقات کو ایک خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کی سطح تک بلند کرنے میں بہت زیادہ تعاون کیا۔ آج پورا بھارت جاپان کے ساتھ سوگ منا رہا ہے اور ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے جاپانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ  کھڑے ہیں‘‘۔

’’سابق وزیر اعظم آبے شنزو کے لیے اپنے گہرے احترام کا اظہار کرنے کے واسطے  9 جولائی 2022 کو ایک دن کا  قومی سوگ منایا جائے گا‘‘۔

’’ٹوکیو میں  اپنے عزیز دوست شنزو آبے کے ساتھ اپنی  حالیہ ملاقات کی ایک تصویر شیئر کررہا۔بھارت-جاپان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے وہ ہمیشہ  کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے حال ہی میں جاپان-بھارت ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے‘‘۔

*****

Recommended