Urdu News

وزیر اعظم مودی نے جی 20 کے موقع پر کن عالمی رہنماؤں سے کی ملاقات؟

وزیر اعظم مودی نے جی 20 کے موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سے کی ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو انڈونیشیا کے بالی میں جی20 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کثیرالجہتی سربراہ اجلاس عالمی رہنماؤں کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کے شاندار مواقع فراہم کرتا ہے۔وزیراعظم نے بالی میں امریکی صدر جو بائیڈن، جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا، آسٹریلیا کے وزیراعظم مارک روٹے اور برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے سینیگال کے صدر اور افریقی یونین کے موجودہ صدر میکی سال اور عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے بھی ملاقات کی۔وزیر اعظم نے سینیگال کو افریقہ میں ایک اہم ترقیاتی شراکت دار قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ بینک کے صدر مالپاس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو ایک معنی خیز گفتگو قرار دیا۔

Recommended