Urdu News

پی ایم مودی نے پوتن سے کہا’یہ جنگ کا وقت نہیں‘،امریکہ نے کیا خیر مقدم

وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادی میر پوتن

واشنگٹن، 21 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 امریکہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادی میر پوتن کی ملاقات میں ہندوستانی موقف کی حمایت کی ہے۔

اس ملاقات میں سربراہی اجلاس کے علاوہ دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان یوکرین جنگ سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بائیڈن انتظامیہ نے اس پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے منگل کو کہا کہ وزیراعظم مودی کی پوتن کے ساتھ بات چیت کے دوران کہنا کہ ”یہ یوکرین میں جنگ کا وقت نہیں ہے“ وزیراعظم مودی کا اصولی بیان تھا۔ وہ اس کو درست سمجھتے ہیں۔ امریکہ بھارت کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چوٹی کانفرنس سے وزیراعظم مودی نے روسی صدر سے کہا کہ آج کا دور جنگ کا نہیں ہے۔ میں نے آپ سے شانتی (امن) کے بارے میں فون پر بات کی تھی۔

ہندوستان اور روس کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر سلیون نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم مودی نے جو کہا وہ درست اور منصفانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اپنے پڑوسی کے علاقے کو طاقت کے ذریعے فتح نہیں کر سکتا۔ اگر روس اپنا رویہ بدلتا ہے تو یوکرین میں امن سب سے تیزی سے اور فیصلہ کن طور پر آئے گا۔

سلیون نے کہا کہ اب وقت ا?گیا ہے کہ روس کو ایک واضح پیغام دیا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کا ہر ملک ایسا کرے۔

Recommended