بالی/ نئی دہلی،16 نومبر (انڈیا نیریٹو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے بروز بدھ بالی میں جی-20 کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ’’تمن ہٹن رایا نگوراہ رائے‘‘ مینگروو جنگل کا دورہ کیا اور وہاں پودے لگائے۔
وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم مودی اور دیگر جی-20 رہنماؤں نے بالی میں مینگروو کے جنگل کا دورہ کیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے متحد ہونے کا ایک مضبوط پیغام بھی دیا۔ بھارت بھی مینگروو الائنس فار کلائمیٹ میں شامل ہوگیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مینگروو عالمی تحفظ کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بھارت انڈونیشیائی جی-20 پریسیڈینٹ کے تحت انڈونیشیا اور یو اے ای کی مشترکہ پہل، مینگروو الائنس فار کلائمیٹ (ایم اے سی) میں شامل ہو گیا ہے۔ ہندوستان میں 5000 مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے مینگروو کی 50 سے زیادہ اقسام ہو سکتی ہیں۔ ہندوستان مینگروو کے تحفظ اور بحالی پر زور دے رہا ہے، جو کہ حیاتیاتی تنوع کے خوشحال مقامات ہیں اور کاربن کے مؤثر طریقے سے کام کرتے ہیں۔