Urdu News

وزیر اعظم 9 مارچ کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین ‘میتری سیتو’ کا افتتاح کریں گے

PM to inaugurate ‘Maitri Setu’ between India and Bangladesh on 9th March

   وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 مارچ 2021 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین ‘میتری سیتو’ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم اس تقریب کے دوران تریپورہ میں متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح بھی  کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

‘میتری سیتو’ پل فینی ندی کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے جو ریاست تریپورہ میں ہندوستانی حدود اور بنگلہ دیش کے درمیان بہتا ہے۔ ‘میتری سیتو’ نام ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ اور دوستانہ تعلقات کی علامت ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے 133 کروڑ روپے کی لاگت سے اس کی تعمیر کی۔ 1.9 کلومیٹر طویل یہ  پل ہندوستان کےسبروم کو  بنگلہ دیش کے رام گڑھ سے جوڑتا ہے۔اس سے  ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارت اور عوامی رابطوں کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ اس پہل کے افتتاح سے ، تریپورہ بنگلہ دیش کے چٹاگانگ بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ہی ’گیٹ وے آف نارتھ ایسٹ‘ بن جائے گا ، جو سبروم سے محض 80 کلومیٹر دور ہے۔

وزیر اعظم سبروم میں ایک مربوط چیک پوسٹ کے قیام کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس سے دونوں ملکوں کے مابین سامان اور مسافروں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی ، شمال مشرقی ریاستوں کی مصنوعات کے لئے مارکیٹ کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور ہندوستان اور بنگلہ دیش سے آنے اور جانے والے مسافروں کے بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے پر ہندوستان کے  لینڈ پورٹس اتھارٹی  کے ذریعہ تقریبا232 کروڑ روپئے کی لاگت سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم کیلاش شہر میں اوناکوٹی ضلع ہیڈ کوارٹر کو کھوائی ضلع ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے والے این ایچ 208 کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ این ایچ 44 کو ایک متبادل راستہ فراہم کرے گا۔ 80 کلومیٹر طویل این ایچ  208 پروجیکٹ کو نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے 1078 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا ہے۔

وزیر اعظم ریاستی شاہراہوں اور دیگر ضلعی سڑکوں کا بھی افتتاح کریں گے ، جنہیں ریاستی حکومت نے 63.75 کروڑ روپے روپے کی لاگت سے تعمیر کرائی  ہے۔ یہ تریپورہ کے لوگوں کو ہر موسم  میں رابطے کی سہولت فراہم کریں گی۔

وزیر اعظم پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت تعمیر کردہ 40978 مکانات کا بھی افتتاح کریں گے ، جو 813 کروڑ روپے کے مالی اخراجات سے مکمل ہوا ہے۔  وہ اگرتلہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت تعمیر کردہ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح بھی کریں گے۔

مزید برآں ، وزیر اعظم پرانے موٹر اسٹینڈ پر ملٹی لیول کار پارکنگ اور کمرشیل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسے تقریبا 200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تیار کیا جائے گا۔ وہ لیچوبگان سے ہوائی اڈے تک موجود ہ سڑک کو دو سے چار راہداریوں میں توسیع دینے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اگرتلہ اسمارٹ سٹی مشن کےتحت یہ کام تقریبا 96 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جارہا ہے۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 مارچ 2021 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین ‘میتری سیتو’ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم اس تقریب کے دوران تریپورہ میں متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح بھی  کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

‘میتری سیتو’ پل فینی ندی کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے جو ریاست تریپورہ میں ہندوستانی حدود اور بنگلہ دیش کے درمیان بہتا ہے۔ ‘میتری سیتو’ نام ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ اور دوستانہ تعلقات کی علامت ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے 133 کروڑ روپے کی لاگت سے اس کی تعمیر کی۔ 1.9 کلومیٹر طویل یہ  پل ہندوستان کےسبروم کو  بنگلہ دیش کے رام گڑھ سے جوڑتا ہے۔اس سے  ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارت اور عوامی رابطوں کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ اس پہل کے افتتاح سے ، تریپورہ بنگلہ دیش کے چٹاگانگ بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ہی ’گیٹ وے آف نارتھ ایسٹ‘ بن جائے گا ، جو سبروم سے محض 80 کلومیٹر دور ہے۔

وزیر اعظم سبروم میں ایک مربوط چیک پوسٹ کے قیام کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس سے دونوں ملکوں کے مابین سامان اور مسافروں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی ، شمال مشرقی ریاستوں کی مصنوعات کے لئے مارکیٹ کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور ہندوستان اور بنگلہ دیش سے آنے اور جانے والے مسافروں کے بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے پر ہندوستان کے  لینڈ پورٹس اتھارٹی  کے ذریعہ تقریبا232 کروڑ روپئے کی لاگت سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم کیلاش شہر میں اوناکوٹی ضلع ہیڈ کوارٹر کو کھوائی ضلع ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے والے این ایچ 208 کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ این ایچ 44 کو ایک متبادل راستہ فراہم کرے گا۔ 80 کلومیٹر طویل این ایچ  208 پروجیکٹ کو نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے 1078 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا ہے۔

وزیر اعظم ریاستی شاہراہوں اور دیگر ضلعی سڑکوں کا بھی افتتاح کریں گے ، جنہیں ریاستی حکومت نے 63.75 کروڑ روپے روپے کی لاگت سے تعمیر کرائی  ہے۔ یہ تریپورہ کے لوگوں کو ہر موسم  میں رابطے کی سہولت فراہم کریں گی۔

وزیر اعظم پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت تعمیر کردہ 40978 مکانات کا بھی افتتاح کریں گے ، جو 813 کروڑ روپے کے مالی اخراجات سے مکمل ہوا ہے۔  وہ اگرتلہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت تعمیر کردہ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح بھی کریں گے۔

مزید برآں ، وزیر اعظم پرانے موٹر اسٹینڈ پر ملٹی لیول کار پارکنگ اور کمرشیل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسے تقریبا 200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تیار کیا جائے گا۔ وہ لیچوبگان سے ہوائی اڈے تک موجود ہ سڑک کو دو سے چار راہداریوں میں توسیع دینے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اگرتلہ اسمارٹ سٹی مشن کےتحت یہ کام تقریبا 96 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جارہا ہے۔

Recommended