Urdu News

صدر السیسی کا دورۂ ہند دونوں ممالک کے درمیان نئی شراکت داری قائم کرے گا

مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور وزیر اعظم نریندرمودی

نئی دہلی ،17؍ جنوری

مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا دورہ ہندوستان، مصر اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی، سیاسی، دو طرفہ اور بین الاقوامی طور پر ایک نئی قسم کی شراکت داری قائم کرنے کا ایک سنہری موقع ہوگا۔

ہندوستان میں مصر کے ایلچی محمد عواد حامد نے یہاں  ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔ پہلی بار مصر سے کوئی رہنما اس سال ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

 اس دورے کو ‘تاریخی’ قرار دیتے ہوئے سفیر نے مزید کہا کہ مصر اور ہندوستان کئی اہم عالمی مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر رکھ سکتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مصری صدر کا ہندوستان میں جمہوریہ کے مہمان خصوصی کے طور پر استقبال کیا جائے گا۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک سنہری موقع ہے، دونوں ممالک کے لیے واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے۔

وزیر اعظم نہرو اور صدر ناصر کے دور میں 1960 اور 1950 کی دہائی میں مصر اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کے عروجپر تھے۔ اس لیے میں واقعی سمجھتا ہوں کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر سیسی کی قیادت میں مصر اور ہندوستان کے درمیان ایک نئی قسم کی شراکت داری قائم کرنے کا ایک سنہری موقع ہے جو بہت سے مشترکہ عناصر اور ستونوں کی بنیاد پر 1950 اور 1960 کی دہائی کے عروج کے دور کو بھی پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔

دوطرفہ طور پر ہمارے بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں جب تجارت کی بات آتی ہے، جب سرمایہ کاری کی بات آتی ہے تو یہ روز بروز بڑھ رہے ہیں اور آنے والے سالوں میں یہ نئی صلاحیتوں تک پہنچیں گے۔

Recommended