Categories: عالمی

فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں صدر ایمانوئل میکرون نے اکثریت کھو دی

میکرون دو ماہ قبل جیتنے کے بعد دوبارہ فرانس کے صدر بن گئے تھے

فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں صدر ایمانوئل میکرون کو بڑاجھٹکا لگا ہے۔ صرف دو ماہ قبل صدارتی انتخاب جیتنے والے میکرون فرانس کی قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔

ایمانوئل میکرون دو ماہ قبل ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد دوبارہ فرانس کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ ان کی دوسری میعاد 14 مئی سے شروع ہوئی ہے۔ اس کے بعد فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں میکرون کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کر سکے۔ قومی اسمبلی کی 577 نشستوں کے لیے ہونے والے اس انتخاب میں میکرون کو متوقع کامیابی نہیں ملی ہے۔ قومی اسمبلی میں اکثریت کے لیے 289 نشستیں درکار ہیں لیکن میکرون کے اتحاد کو صرف 245 نشستوں سے مطمئن ہونا پڑا۔ ان حالات میں وہ قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں۔

ان انتخابات میں دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین کی نیشنل ریلی پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ لی پین کی پارٹی نے آٹھ نشستوں کی برتری کے ساتھ اپنی تعداد  89 تک بڑھا دی ہے۔ دوسری طرف بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کو 131 نشستیں ملی ہیں۔ پارلیمانی انتخابات کے یہ نتائج فرانس کی سیاست میں ہلچل مچا دینے والے ہیں۔ وزیر اعظم الزبتھ بورن نے ان حالات کو ملک کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ اس بار پارلیمانی انتخابات میں صرف 46.23 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago