Urdu News

عالمی یوم تپ دق کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

President of India's message on the Eve of World Tuberculosis Day

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عالمی یوم تپ دق کے موقع پر جو ہر سال24 مارچ کو منایا جاتا ہے،  اپنے پیغام میں  کہا ہے:

’’مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی ہے کہ  عالمی ٹیوبر کلوسیس ڈے  24 مارچ 2021 کو منایا جارہا ہے تاکہ ٹی بی کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کی جاسکے۔1882 میں آج ہی کے دن ڈاکٹر روبرٹ کوچ نے اس بیکٹیریا کی دریافت کا اعلان کیا تھا جو ٹی بی کی وجہ بنتا ہے۔اس دریافت نے ٹی بی کی تشخیص اور اس مہلک بیماری کے علاج کی راہ ہموار کی۔

بھارت اور دنیا بھر میں 2020 کا سال صحت کی دیکھ بھال کے سلسلے میں ایک ا ہم سال ثابت ہوا۔ کووڈ-19 وبائی بیماری نے ایسے معیاری صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا جس تک سب لوگوں کی رسائی ہو۔

کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ٹی بی کو ختم کرنے کا پورا قومی پروگرام بدستور صف ا ول میں رہا۔ ٹی بی کو ختم کرنے کی کوششوں  کے جاری رہتے ہوئے وبائی بیماری کووڈ-19 سے نمٹنے میں  ان کی کوششیں قابل تعریف رہیں۔ بھارت سرکار، اقوام متحدہ کے دیرپا ترقیاتی مقاصد کے تحت سب  کے لیے صحت پروگرام چلانے کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے عہد بند ہے۔اس پر آیوشمان بھارت پردھان  منتری آروگیہ یوجناکے تحت  کام کیا جارہا ہے جو کہ دنیا میں سب سے بڑی قومی انشورینس اسکیم ہے۔

میں نیشنل  ٹی بی الیمینیشن پروگرام کو اس کی قابل تعریف کامیابیوں کے لیے مبارکباد دینا چاہتا  ہوں جو مشکل حالات کے باوجود حاصل کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ہمیں ’سب کے لیے صحت‘ کے مقصد کو حاصل کرنے کی اپنی کوششوں میں نئی جان ڈالنی چاہیے اور آنے وا لی نسلوں کے لیے ایک درخشاں اور زیادہ صحتمند مستقبل کی تعمیر کرنی چاہیے۔

نئی دہلی ،23مارچ ،2021، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عالمی یوم تپ دق کے موقع پر جو ہر سال24 مارچ کو منایا جاتا ہے،  اپنے پیغام میں  کہا ہے:

Recommended