Urdu News

منگولیا کے صدر نے بھارت کو خصوصی تحفے میں دیا گھوڑا، وزیر دفاع نے ’تیجس‘ نام رکھا

منگولیا کے صدر نے بھارت کو خصوصی تحفے میں دیا گھوڑا، وزیر دفاع نے ’تیجس‘ نام رکھا

ٹوکیو میں 8 ستمبر کو ہندوستان۔جاپان ’ٹو پلس ٹو‘ وزارتی مذاکرات میں حصہ لیں گے

نئی دہلی، 7 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے تین روزہ سرکاری دورے کی تکمیل پر منگولیا کی جانب سے ہندوستان کو خصوصی تحفہ کے طور پر ایک گھوڑا دیا گیا ہے جسے انہوں نے ”تیجس“ کا نام دیا ہے۔ اب وہ اپنے اگلے دو روزہ دورے پر منگولیا سے جاپان روانہ ہوں گے۔

وہ 8 ستمبر کو جاپان کے ساتھ ”ٹو پلس ٹو“ مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ راج ناتھ سنگھ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ علیحدہ سے دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

منگولیا کے دورے کے آخری دن وزیر دفاع نے اولانبٹار میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں حکومت ہند کی مدد سے سائبر سیکورٹی ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

عہدیداروں نے وزیر دفاع کو مرکز میں موجود سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مرکز میں تربیت یافتہ منگولین مسلح افواج کے اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔ راجناتھ سنگھ نے منگولیا کے وزیر تعلیم اور سائنس کے ساتھ مل کر بھارت-منگولیا فرینڈشپ اسکول کا سنگ بنیاد رکھا، جو حکومت ہند کے تعاون سے قائم کیا جا رہا ہے۔

منگولیا نے ہندوستان کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر اور ‘روحانی پڑوسی قرار دیا ہے۔ دورے کی تکمیل پر راج ناتھ سنگھ کو منگولیا کے صدر یوکھریل سکھ کی جانب سے ایک خاص تحفہ کے طور پر ایک گھوڑا دیا، جس کا نام انہوں نے ”تیجس“ رکھا۔

اس کے بارے میں وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا، ”منگولیا میں ہمارے خاص دوستوں کی طرف سے ایک خاص تحفہ۔ میں نے اس شاندار خوبصورت کا نام ”تیجس“ رکھا ہے۔ شکریہ،  صدر کھریل سکھ۔ شکریہ، شکریہ منگولیا۔

Recommended