Urdu News

جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانگی سےقبل وزیر اعظم کا بیان

متحدہ عرب امارات کے سابق صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان

 

نئی دہلی۔ 25 جون          میں جرمنی کے چانسلرعزت مآب جناب  اولاف شُولز کی دعوت پرجرمنی کی صدارت میں منعقد ہونے والے  جی -7 سربراہی اجلاس کے لیے شلوس ایلماؤ، جرمنی کا دورہ کروں گا۔ گزشتہ ماہ  ہند – جرمنی بین حکومتی مشاورت (آئی جی سی) کے بعد چانسلر شولز سے دوبارہ مل کر خوشی ہو گی۔

انسانیت کو متاثر کرنے والے اہم عالمی مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کی کوشش میں، جرمنی نے دیگر جمہوریتوں جیسے ارجنٹائن، انڈونیشیا، سینیگال اور جنوبی افریقہ کو بھی جی 7 سربراہی اجلاس  کے لیے مدعو کیا ہے۔ سربراہی اجلاس کے اجلاس کے نشستوں کے دوران، میں جی -7 کاونٹیوں ، جی -7 پارٹنر ممالک اور مہمان بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ماحولیات، توانائی، آب و ہوا، خوراک کے تحفظ، صحت، انسداد دہشت گردی، صنفی مساوات اور جمہوریت جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کروں گا۔ میں سربراہی اجلاس کے موقع پر کچھ شریک جی -7 اور مہمان ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی توقع کرتا ہوں۔

جرمنی میں قیام کے دوران ، میں پورے یورپ سے آئے  ان تارکین وطن ہندوستانیوں سے بھی ملاقات کا متمنی ہوں، جو اپنی مقامی معیشتوں میں بہت زیادہ تعاون کر رہے ہیں اور یورپی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

ہندوستان واپسی پر، میں متحدہ عرب امارات کے سابق صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے 28 جون 2022 کو متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کے لیے ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں مختصر قیام کروں گا۔

Recommended