Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیدر لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیدر لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیدر لینڈ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ورچوول طریقے سے سربراہ میٹنگ کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور نیدرلینڈ، بھارت-بحرالکاہل خطّے میں سپلائی سلسلے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ نیدرلینڈ کے وزیر اعظمMark Rutte کے ساتھ آج شام ورچوئلSummit کا انعقاد کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بھارت-بحرالکاہل لچکدار سپلائی سلسلے اور عالمی ڈیجیٹل گورننس جیسے نئے شعبوں میں بھی تال میل پیدا کر رہے ہیں۔ 

جناب مودی نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تیز رفتار میکانزم کا قیام بھی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اقتصادی اشتراک و تعاون کو نئی رفتار فراہم کرتا ہے۔ 

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ کووڈ وبا کے بعد بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جن میں ہم خیال ممالک آپسی اشتراک و تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔ جناب مودی نے کووڈ وبا کے دوران نیدرلینڈ میں رہنے والے بھارت کے لوگوں کا خیال رکھنے کے لیے بھی اپنے ہم منصبMark Rutte کا شکریہ ادا کیا۔

Recommended