Urdu News

وزیراعظم نریندر مودی کل بنگلہ دیش کے دوروزہ دورے پر جائیں گے

وزیراعظم نریندر مودی کل بنگلہ دیش کے دوروزہ دورے پر جائیں گے

وزیراعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کی دعوت پر کل بنگلہ دیش کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں۔ پندرہ مہینے کے وقفے کے بعد کسی بیرون ملک کے لیے وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کا دو روزہ دورہ بنگابندھو شیخ مجیب الرحمن کی صدسالہ سالگرہ، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے پچاس سال اور بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے پچاس سال پورا ہونے کے موقع پر ہورہا ہے۔

 وزیراعظم نے پچھلی مرتبہ 2015 میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے سلسلے میں کل میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے بتایا کہ بھارت نے اُس عظیم مقصد کے لیے بنگلہ دیش کو اپنی پوری حمایت دی تھی، جس میں بھارتی فوجیوں نے بھی اپنی قربانیاں پیش کی تھیں۔

بنگلہ دیش وزیراعظم نریندر مودی کے کل سے شروع ہونے والے دو روزہ دورے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہے۔ وزیراعظم مودی کے دورے کے پیش نظر راجدھانی شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پچھلے سال دنیا میں عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد سے کسی بیرون ملک کے لیے وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اِس دورے کو ایک بہت خصوصی اہمیت حاصل ہے کیوں کہ بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کے خصوصی اور منفرد تعلقات ہیں۔

 وزیراعظم شیخ حسینہ ہوائی اڈے پر وزیراعظم مودی کا خیرمقدم کریں گی۔ انہیں ملک پہنچنے پر باقاعدہ گارڈ آف آنرس پیش کیا جائے گا اور ان کا سرکاری طور پر خیرمقدم کیا جائے گا۔

جناب مودی ڈھاکہ کے باہر Savarمیں شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور پھر اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے اور بنگلہ دیش کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ کل سہ پہر میں بنگا بندھو شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ سالگرہ کی اختتامی تقریب میں چیف گیسٹ کی حیثیت سے ڈھاکہ میں پریڈ گراؤنڈ میں اصل تقریب میں شرکت کریں گے۔

Recommended