Urdu News

اطالوی وزیراعظم کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

اطالوی وزیراعظم کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

اطالوی وزیراعظم  کی صدر جمہوریہ  سے ملاقات

اطالوی وزیر اعظم محترمہ جارجیا میلونی نے آج (2 مارچ 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔اطالوی وزیراعظم

ہندوستان کے پہلے دورے پر اطالوی وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے. صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ ایک جواں سال اور پراعتماد خاتون کو اٹلی کی قیادت کرتے ہوئے دیکھ کر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ میلونی نہ صرف اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہیں. بلکہ اپنے ملک کی اب تک کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بھی ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ جدید اور بالغ جمہوریتوں کے طور پر، ہندوستان اور اٹلی قانون کی حکمرانی. انسانی حقوق کے احترام اور جامع ترقی کی بنیاد پر اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہندوستان اور اٹلی کے باہمی تعلقات کو  از سر نو تقویت بخشے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اٹلی ہندوستان کے بڑے اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی. ڈبہ بند خوراک اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں ہندوستان . اور اٹلی کے درمیان شراکت داری ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے اطالوی کمپنیوں کو ہندوستان میں موجود مواقع کا بہترین استعمال کرنے کی دعوت دی۔

ہندوستان اور اٹلی کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی زیر صدارت جی-20  اور اٹلی کی زیر صدارت ہونے والے . جی -7اجلاس  کے تحت، ہندوستان اور اٹلی کے درمیان صحت کی دیکھ بھال، موسمیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی  جیسے باہمی دلچسپی کے جیسے کہ میں مل کر کام کرنے کے امکانات ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ جدید اور بالغ جمہوریتوں کے طور پر، ہندوستان. اور اٹلی قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کے احترام اور جامع ترقی کی بنیاد پر اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہندوستان. اور اٹلی کے باہمی تعلقات کو  از سر نو تقویت بخشے گا۔

Recommended