اطالوی وزیر اعظم محترمہ جارجیا میلونی نے آج (2 مارچ 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔اطالوی وزیراعظم
ہندوستان کے پہلے دورے پر اطالوی وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے. صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ ایک جواں سال اور پراعتماد خاتون کو اٹلی کی قیادت کرتے ہوئے دیکھ کر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ میلونی نہ صرف اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہیں. بلکہ اپنے ملک کی اب تک کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بھی ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ جدید اور بالغ جمہوریتوں کے طور پر، ہندوستان اور اٹلی قانون کی حکمرانی. انسانی حقوق کے احترام اور جامع ترقی کی بنیاد پر اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہندوستان اور اٹلی کے باہمی تعلقات کو از سر نو تقویت بخشے گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اٹلی ہندوستان کے بڑے اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی. ڈبہ بند خوراک اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں ہندوستان . اور اٹلی کے درمیان شراکت داری ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے اطالوی کمپنیوں کو ہندوستان میں موجود مواقع کا بہترین استعمال کرنے کی دعوت دی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی زیر صدارت جی-20 اور اٹلی کی زیر صدارت ہونے والے . جی -7اجلاس کے تحت، ہندوستان اور اٹلی کے درمیان صحت کی دیکھ بھال، موسمیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی جیسے باہمی دلچسپی کے جیسے کہ میں مل کر کام کرنے کے امکانات ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ جدید اور بالغ جمہوریتوں کے طور پر، ہندوستان. اور اٹلی قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کے احترام اور جامع ترقی کی بنیاد پر اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہندوستان. اور اٹلی کے باہمی تعلقات کو از سر نو تقویت بخشے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…