وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں لیڈروں نے دسمبر 2021 میں صدر پوتن بھارت دورے کے دوران لیے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ خصوصی طور پر انہوں نے اس سلسلے میں تبادلہ خیال کیا کہ زرعی سامان، فرٹیلائزرز اور فارما مصنوعات کے سلسلے می دو طرفہ تجارت کی کس طرح مزید حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔
دونوں لیڈرون نے بین الاقوامی توانائی اور فوڈ مارکیٹ سمیت عالمی معاملات پر بھی بات چیت کی
یوکرین کی موجودہ صورتحال کے ضمن میں وزیر اعظم نے بات چیت اور سفارت کاری کے حق میں بھارت کے دیرینہ موقف کو دہرایا۔
دونوں لیڈروں نے عالمی اور دوطرفہ معاملات پر مستقل طور پر مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔