Urdu News

وزیراعظم کی آج بالی میں آٹھ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات

وزیراعظم کی آج بالی میں آٹھ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات

بالی (انڈونیشیا)،16 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی آج (بدھ) یہاں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر آٹھ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی انڈونیشیا، اسپین، فرانس، سنگاپور، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا اور برطانیہ کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ اس میں ایک اہم معاہدے پر اتفاق کیا جا سکتا ہے۔
مودی نے اپنے بالی دورہ کے پہلے دن جی- 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے برطانوی ہم منصب رشی سنک اور فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون سے ملاقات کر چکے ہیں۔ ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات ہوچکی ہے۔ ایک دیگر میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو سے بھی بات چیت کی۔
انڈونیشیا کے صدر بالی سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کو جی-20 کی صدارت سپرد کریں گے۔ ہندوستان باضابطہ طور پر 1 دسمبر 2022 سے جی-20 کی صدارت سنبھالے گا۔ مودی 2023 میں ہندوستان میں منعقد ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس کے لئے جی-20 ممبران کو ذاتی طور پر دعوت دیں گے۔

Recommended