Urdu News

یوکرین میں روس حامی اتھارٹی نے لوگوں کو کھیرسان شہر خالی کرنےکا دیاحکم

یوکرین میں روس حامی اتھارٹی نے لوگوں کو کھیرسان شہر خالی کرنےکا دیاحکم

کیف، 22 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 یوکرین میں روسی حمایت یافتہ اتھارٹی نے ہفتے کے روز جنوبی شہر کھیرسان کے تمام رہائشیوں کو یوکرین کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔

روس کے صدارتی دفتر، کریملن کی حمایت یافتہ علاقائی حکومت نے شہریوں سے کشتی کے ذریعہ نیپر ندی عبور کرکے روس کے قبضے والے داخلی علاقوں میں جانے کی اپیل کی ہے۔ حکومت نے اس کے لیے کیف سے گولہ باری اور حملوں کی مبینہ دھمکیوں کا حوالہ دیا ہے۔

کھیرسان فروری میں روسی حملے کے بعد سے روسی کنٹرول میں ہے۔ یہ شہر اسی نام کے علاقے کا دارالحکومت ہے۔ یہ ان چار علاقوں میں شامل ہے جہاں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے غیر قانونی طور پر روس سے الحاق کرنے کے بعد گزشتہ ماہ مارشل لا نافذ کر دیا تھا۔

جمعہ کو یوکرین کی افواج نے صوبے میں روسی محاذ پر بمباری اور وہ اس کے دارالحکومت پر مکمل حملے کرنے قریب پہنچ گئے۔ وہ کریملن کی حمایت یافتہ افواج کی سپلائی کے راستوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ علاقے میں جنگ کے دوران نیپر ندی کافی اہم ہوگئی ہے، کیونکہ رسد اور فوجی سازوسامان کی فراہمی، فوجیوں اور شہریوں کی نقل و حمل، جنوبی یوکرین کو پینے کا پانی فراہم کرنے اور ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

کھیرسان میں کریملن کے حمایت یافتہ حکام نے اس سے قبل روس کے مقرر کردہ تمام اہلکاروں اور تقریباً 60,000 شہریوں کو دریا کے دوسرے کنارے بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ ایک اہلکار نے ہفتے کے روز بتایا کہ تقریباً 25,000 افراد نے دریا دنیپر کو عبور کیا ہے۔

Recommended