عالمی

پاکستان میں مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری

صوابی( پاکستان)16؍جنوری

 گندم کے بحران اور مہنگائی کے خلاف ہفتہ کو مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جماعت اسلامی کے کارکنان نے تحصیل رضاڑ کے شیوہ اڈہ چوک میں مہنگائی، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما میاں افتخار باچا، محمود الحسن، مفتی نعیم حقانی اور امداد الدین نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور مرکز میں پی ٹی آئی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ دونوں کی حکومتیں عوام کی مشکلات کی ذمہ دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما ملک کی مشکل صورتحال کا ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں لیکن عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

انہوں نے عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لاقانونیت سے تحفظ فراہم کرنے اور بجلی کی بندش کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا پی ٹی آئی کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف کرنال شیر خان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جلبائی گاؤں کے مکینوں نے بھی آٹے کے بحران اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔باجوڑ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی۔خار بازار میں نکالی گئی ریلی میں پارٹی کارکنوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے گل داد خان اور ان کے بھائی ایم پی اے اجمل خان کی قیادت میں مظاہرین نے مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر وفاقی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago