چنڈی گڑھ ، 05 فروری (انڈیا نیرٹیو)
بی ایس ایف نے جمعہ کی علی الصبح سرچ آپریشن کے دوران ایک پاکستانی شہری کو گورداس پور کے قریب سرحدی علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
معلومات کے مطابق ، بی ایس ایف کے 89 بٹالین کے اہلکار نے گورداسپور کے کلانورمیں ایک پاکستانی کو گھومتے ہوئے دیکھا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت شاباد خان ، پاکستان کے ضلع نارووال کے گاؤں بھوریوال کے طور پر ہوئی ہے۔
دوران تفتیش یہ پتہ چلا ہے کہ مذکورہ شخص پاکستان کی سر حد پر بہتے راوی دریا کے راستے ہندستانی سرحد میں آگیا۔ ملزم سے کوئی مشکوک چیزبرآمد نہیں ہوئی ہے۔
ممکن ہے کہ یہ شخص راستہ بھٹک کر آگیا ہو، اب تک اس بارے میں بی ایس ایف کی طرف سے کوئی موصولہ خبر بر آمد نہیں ہوئی ہے۔موصولہ خبر کے بعد ہی کچھ حتمی طور پر کہا جاسکتا ہے۔ پاکستان کی طرف سے اس طرح کی ریاکاری جاری ہے تاہم ہندستانی فوجیوں نے ہر بار اسے ناکام بنایا ہے۔
پاکستان ہر بار عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔ آئے دن انٹر نیشنل باڈر پر پاکستانی فوج فائرنگ کرتی رہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہندستانی فوج کی طرف سے بھی منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے۔ پاکستان فوج کی ناکامیوں کو ہمیشہ ہندستان نے ناکام بنایا ہے۔ گرفتار کیے گئے شخص سے پوچھ کچھ جاری ہے ، بی ایس ایف کی طرف سے کوئی مصدقہ خبر ملنے پر درست معلومات لکھی جائے گی۔