Urdu News

روس اوریوکرین جنگ کو لے کر پوتن کا بڑا بیان، کیا ہے پورا معاملہ؟

روسی صدر ولادیمیر پوتن

ماسکو، 23 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 یوکرین پر حملے کے بعد 10 ماہ میں پہلی بار روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ پوتن کا اعلان یوکرین سمیت پوری دنیا کے لیے راحت افزا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت یوکرین کے صدر زیلینسکی امریکہ کے دورے پر ہیں۔ پوتن نے یہ بات میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہی۔

روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ یہ جنگ سفارتی کوششوں کے ذریعے ختم ہونی چاہیے۔ صرف یوکرین جنگ ہی نہیں دیگر تمام پرتشدد تنازعات کو بھی بات چیت کے ذریعے ختم ہونا چاہیے۔ یوکرین میں امن کے قیام کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ جتنی جلدی وہاں امن قائم ہو جائے اتنا ہی بہتر ہے۔

امریکہ کے پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم کو پرانا قرار دیتے ہوئے پوتن نے کہا کہ روسی فوج اس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ سسٹم روس کے ایس-300 سسٹم جتنا قابل نہیں ہے۔ روس کے پاس ایس- 400 اور اس کا اپ گریڈ ورڑن بھی ہے۔

Recommended