Urdu News

قطر کے وزیر خزانہ کو بدعنوانی کی تحقیقات میں گرفتار کیا گیا

وزیرخزانہ علی شریف العمادی

امیرقطر نے بدعنوانیوں کے الزامات کے بعدوزیرخزانہ کو سبکدوش کردیا

دوحہ،07مئی (انڈیانیرٹیو)

امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے وزیرخزانہ علی شریف العمادی کو ان کے منصب سے سبکدوش کردیا ہے۔ان کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کی جائے گی۔اس سے پہلے جمعرات کو قطر کے پبلک پراسیکیوٹر نے وزیرخزانہ علی شریف العمادی کی سرکاری خزانے کے غلط استعمال اور اپنے اختیارات سے ناجائزفائدہ اٹھانے کے الزام میں گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

قطر کے سرکاری میڈیا نے پراسکیوٹر کے اس حکم کی اطلاع دی ہے لیکن وزیرخزانہ کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا۔علی شریف العمادی 2013سے قطر کے وزیرخزانہ چلے آرہے تھے۔ان کے خلاف بدعنوانیوں کے کیس کی نوعیت کا بھی فوری طور پر کچھ نہیں معلوم نہیں ہوسکا۔العمادی نے قطر کے نیشنل بنک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اسی بنا پر انھیں وزارت خزانہ کا قلم دان سونپا گیا تھا۔

پراسیکیوٹر کے بیان کے مطابق حکام ان سے سرکاری منصب دار کی حیثیت سے سرزد ہونے والی غلط کاریوں کے الزامات کی تحقیقات کرتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ قطر میں بدعنوانیوں کے الزامات میں اعلیٰ عہدےداروں کی شاذ ہی گرفتاریاں عمل میں آتی ہیں یا ان کے خلاف مقدمات چلائے جاتے ہیں۔

Recommended