Urdu News

کواڈ فیلوشپ: وزیر اعظم نے ہندوستانی طلبا کے لیے کواڈ فیلوشپ کا اعلان کیا

وزیر اعظم نے ہندوستانی طلبا کے لیے کواڈ فیلوشپ کا اعلان کیا

ٹوکیو، 24 مئی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کواڈ سمٹ 2022 میں ہندوستانی نوجوانوں کے لیے کواڈ فیلوشپ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 100 طلباء کو امریکہ میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی طلباء پر زور دیا کہ وہ 'کواڈ' فیلوشپ پروگرام کے لیے درخواست دیں اور اسٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) کے رہنماؤں اور اختراع کاروں کی اگلی نسل میں شامل ہوں جو انسانیت کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔

کواڈ ممالک کے سربراہان مملکت کی یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ اس ملاقات میں روس یوکرین جنگ سے لے کر چین کی آمریت تک کے مسائل اٹھائے گئے۔ تمام ممالک نے ہند پیسیفک خطے میں امن قائم کرنے کا پختہ عزم کیا۔

Recommended