Categories: عالمی

کواڈ کانفرنس: جاپان کے تین سابق وزرائے اعظم نے ٹوکیومیں وزیراعظم مودی سے کی ملاقات

ٹوکیو،24؍مئی

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ٹوکیو میں موجودہ وزیر اعظم فومیو کشیدہ  کے ساتھ دو طرفہ ملاقات سے قبل جاپان کے تین سابق وزرائے اعظم سے ملاقات کی۔  یوشیہیدے سوگا، شنجو آبے اور یاشیرو موری کے  ساتھ یہ ملاقاتیں جاپانی وزرائے اعظم کے ساتھ   پی ایم مودی کی زبردست خیر سگالی اور ذاتی کیمسٹری کو واضح کرتی ہیں۔ یوشیرو موری جاپان۔انڈیا ایسوسی ایشن (جے آئی اے) کے موجودہ چیئرپرسن ہیں جبکہ شنزو آبے جلد ہی یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ جے آئی اے جو 1903 میں قائم ہوئی، جاپان کی قدیم ترین دوستی انجمنوں میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم مودی نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے میں موری کی قیادت میں جے آئی اے کی طرف سے کئے گئے اہم تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے شنزو آبے کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جے آئی اے کے اپنے اہم کردار کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

رہنماؤں نے ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے وسیع کینوس کے ساتھ ساتھ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال ہند-بحرالکاہل کے لیے ہندوستان اور جاپان کے مشترکہ وژن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔  سوگا کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران پی ایم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنی سابقہ بات چیت کو یاد کیا، جس میں ستمبر 2021 میں واشنگٹن ڈی سی میں پہلی انفرادی کواڈ لیڈرز سمٹ کے موقع پر ان کی دو طرفہ ملاقات بھی شامل تھی۔ دوسرے جاپان، امریکہ اور آسٹریلیا  اور ہند کے سربراہی اجلاس کے دوران، رہنماؤں نے آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل کے لیے اپنے مشترکہ عزم اور خودمختاری، علاقائی سالمیت اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago