Categories: تعلیم

اردو تعلیم و تدریس کے حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کارنامے غیر معمولی ہیں: پروفیسر شہزاد انجم

اکادمی برائے اردو اساتذہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ بہ اشتراک ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ ہفت روزہ ورکشاپ کا آغاز

نئی دہلی 24/مئی 2022

اکادمی برائے فروغِ استعدادِ اردو میڈیم اساتذہ جامعہ ملیہ اسلامیہ بہ اشتراک ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ،نئی دہلی کی جانب سے آج مؤرخہ 24مئی 2022کو  ہفت روزہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدار ت پروفیسر شہزاد انجم،اعزازی ڈائریکٹر،اکادمی برائے فروغ استعداد اردو میڈیم اساتذہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے فرمائی۔انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ جامعہ ایک تحریک ہے جس نے اردو کے فروغ میں اہم کردار ادا کیاہے۔

جامعہ کے معماروں نے انتہائی خلوص،محنت اور جانفشانی سے جامعہ کی ترقی و بہبود کے ساتھ ساتھ اردو کے فروغ میں بنیاد ی رول ادا کیا ہے۔ہمیں بھی اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جامعہ کی ترقی اور اردو کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔ اردو تعلیم و تدریس کے حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کارنامے غیر معمولی ہیں۔افتتاحی اجلاس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید تنویر احمد(ڈائریکٹر) مرکزی تعلیمی بورڈ، نئی دہلی،جناب محمد سلیم اللہ خان(اسسٹنٹ سکریٹری)مرکزی تعلیمی بورڈ،نئی دہلی اور جناب مولانا انعام اللہ فلاحی (کوآرڈینیٹر درسیات) مرکزی تعلیمی بورڈ،نئی دہلی شریک ہوئے۔ مرکزی تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر جناب سید تنویر احمد نے آموزشی ماحصل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس کے چار نکات یعنی معلومات،مہارت،اقدار کی تخم ریزی اور پائیدار ترقی پرتفصیل سے روشی ڈالی۔

انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں اپنی تدریسی نظام میں انفارمیشن،کمیو نی کیشن اور ٹکنالوجی کو بھی بروئے کار لانے کی سخت ضرورت ہے۔ جناب سلیم اللہ خان نے کہاکہ اترپردیش کے دوردراز علاقوں میں ہماری تیاری کردہ کتاب یعنی ’ہماری کتاب‘ داخل نصاب ہے جو اس کی اہمیت کی گواہ ہے۔جناب مولانا انعام اللہ فلاحی نے کہاکہ درسی کتاب کی تیاری کے ضمن میں ہمارا مقصد اسلامی نقطہ ئ نظر کی ترویج و اشاعت،تعمیرِ سیرت کے ساتھ ساتھ این سی ایف اور این سی ای آرٹی کے نئے رہنما اصول و ضوابط کو سامنے ر کھنا بھی ہے۔جناب محمد شفیق عالم ندوی نے افتتاحی اجلاس میں ورکشاپ کے اغراض و مقاصدپر روشنی ڈالتے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ڈاکٹر حنا آفریں،کوآرڈینیٹر ورکشاپ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ ڈاکٹر نوشاد عالم کے ہدیہئ تشکر کے ساتھ افتتاحی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر خالدمبشر،جناب اقبال حسین، جناب الیاس احمد،جناب سرتاج،ڈاکٹر جاوید حسن،ڈاکٹر آفتاب منیری،ڈاکٹر آس محمد صدیقی،ڈاکٹر علام الدین،ڈاکٹر سعود عالم،ڈاکٹرعبد اللہ منیر عالم اور محترمہ عائشہ رحمٰن شریک رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago