Urdu News

ہیری اور میگھن کے متنازع انٹریو کے بعد ملکہ الزبتھ پہلی مرتبہ منظر عام پر

ہیری اور میگھن کے متنازع انٹریو کے بعد ملکہ الزبتھ پہلی مرتبہ منظر عام پر


ہیری اور میگھن کے متنازع انٹریو کے بعد ملکہ الزبتھ پہلی مرتبہ منظر عام پر

لندن،13مارچ(انڈیا نیرٹیو)

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ اپنے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن میرکل کے متنازع انٹرویو کے بعد پہلی مرتبہ اعلانیہ طور پر سامنے آئی ہیں۔ مذکورہ انٹریو نے شاہی خاندان کے در و دیوار میں طوفان برپا کر دیا تھا۔ گزشتہ اتوار کے روز امریکی خاتون میزبان اوپرا و ینفری کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے میگن میرکل نے انکشاف کیا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان کے ایک فرد نے ان کے اور ہیری کے بیٹے آرچی سے متعلق نسل پرستی پر مبنی تبصرہ کیا تھا۔ ادھر ہیری نے اپنی بیگم کے ساتھ برتاؤکے طریقہ کار پر شاہی خاندان کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے منگل کے روز ملکہ الزبتھ کے نام پر ایک بیان جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ شاہی خاندان کے افراد کو اس بات کے معلوم ہونے پر رنج اور افسوس ہوا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن کے ساتھ کیا واقعات پیش آئے۔ملکہ الزبتھ نے برطانیہ میں ’سائنس وِیک‘کے موقع پر سائنس دانوں اور اسکول ک بچوں کے ساتھ ایک وڈیو کے ذریعے بات چیت کی۔

 اس دوران میں ملکہ نے ہیری اور میگن کے انٹرویو پر کوئی بات نہیں کی۔ اس کے بجائے ملکہ نے امریکی خلائی ایجنسی ’’ناسا‘‘ کی جانب سے مریخ کی سطح پر بھیجے جانے والے مشن پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح انہوں نے برطانیہ کے مغرب میں گلووسٹر شائر میں اترنے والے ایک ناد شہاب ثاقب کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ یہ 30 برس کے بعد برطانیہ میں سامنے آنے والا پہلا شہاب ثاقب ہے۔

Recommended