Urdu News

پارلیمنٹ میں ایک پارٹی والے رہنما رانیل وکرم سنگھے سری لنکا کے وزیراعظم بنے

رانیل وکرما سنگھے

کولمبو،13مئی (انڈیا نیرٹیو)

سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مہندا راجاپکسے کے استعفے کے بعد اب رانیل وکرما سنگھے کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔رانیل وکرما سنگھے اس سے قبل بھی 4 مرتبہ یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں۔سری لنکا میں خطرناک اقتصادی بحران کو لے کر ہوئے تحریک نے سیاسی بحران بھی پیدا کردیا ہے۔ اس کے بعد وزیراعظم مہندا راجاپکسے کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ پورے سری لنکا میں ہوئے تشدد کے بعد بحران مسلسل بنا ہوا ہے۔ اب چار مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے رانیل وکرم سنگھے کو سری لنکا کا وزیراعظم بنایا گیا ہے۔

صدر گوٹ بایا راج پکشے نے انہیں وزیراعظم کے طو رپر عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔پارلیمنٹ میں وکرم سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے محض ایک رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس کے باوجود اچھے سیاسی نظام چلانے والی شبیہ کی وجہ سے انہیں متحدہ حکومت کا وزیراعظم بنایا گیا ہے۔ ادھر عدالت نے آج سابق وزیراعظم، ان کے بیٹے اور ان کے 15 ساتھیوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگادی ہے۔سری لنکا میں پْرتشدد مظاہروں میں 9 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ اس وقت سری لنکا کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

Recommended