Categories: عالمی

پارلیمنٹ میں ایک پارٹی والے رہنما رانیل وکرم سنگھے سری لنکا کے وزیراعظم بنے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کولمبو،13مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مہندا راجاپکسے کے استعفے کے بعد اب رانیل وکرما سنگھے کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔رانیل وکرما سنگھے اس سے قبل بھی 4 مرتبہ یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں۔سری لنکا میں خطرناک اقتصادی بحران کو لے کر ہوئے تحریک نے سیاسی بحران بھی پیدا کردیا ہے۔ اس کے بعد وزیراعظم مہندا راجاپکسے کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ پورے سری لنکا میں ہوئے تشدد کے بعد بحران مسلسل بنا ہوا ہے۔ اب چار مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے رانیل وکرم سنگھے کو سری لنکا کا وزیراعظم بنایا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدر گوٹ بایا راج پکشے نے انہیں وزیراعظم کے طو رپر عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔پارلیمنٹ میں وکرم سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے محض ایک رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس کے باوجود اچھے سیاسی نظام چلانے والی شبیہ کی وجہ سے انہیں متحدہ حکومت کا وزیراعظم بنایا گیا ہے۔ ادھر عدالت نے آج سابق وزیراعظم، ان کے بیٹے اور ان کے 15 ساتھیوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگادی ہے۔سری لنکا میں پْرتشدد مظاہروں میں 9 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ اس وقت سری لنکا کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago