Urdu News

رجب طیب اردگان کی پوتن سے اسرائیل کو سبق سکھانے کی اپیل

رجب طیب اردگان کی پوتن سے اسرائیل کو سبق سکھانے کی اپیل

رجب طیب اردگان کی پوتن سے اسرائیل کو سبق سکھانے کی اپیل

انقرہ ، 13 مئی (انڈیا نیرٹیو)

ترکی بھی اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جنگ میں شامل ہوچکا ہے۔ ترکی نے روس سے اسرائیل کو سبق سکھانے کی اپیل کی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے بعد اپیل میں کہا ہے کہ اسرائیل کی انسانیت مخالف رویہ کے خلاف عالمی برادری کو سخت سبق سکھانا چاہیے۔ ترکی کے صدراتی نظامت مواصلات کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے بدھ کے روز ٹیلی فون پر یروشلم کے متنازعہ علاقے کے تناو پر تبادلہ خیال کیا۔

جاری بیان کے مطابق اردگان نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے لیے واضح پیغام دینے کے لیے سخت کارروائی کریں۔ اس کے لیے انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جلد مداخلت کرنے کو کہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردگان نے پوتن کو مشورہ دیا کہ فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سیکورٹی فورس پر غور کیا جائے۔

Recommended