Urdu News

آزادی اظہار پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہیں: انٹونی بلنکن

آزادی اظہار پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہیں: انٹونی بلنکن

آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

انٹرنیشنل ڈسک، واشنگٹن

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہیں۔آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں، ان اقدامات سے آزادی اظہار رائے کو کمزور کیا جاتا ہے اور اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔ ہم براہ راست اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے روابط میں یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔

Recommended