Urdu News

رشی سنک کا اعلان،میرے وزیراعظم بننے پر چین کے لیے ریڈ کارپیٹ نہیں بچھایا جائے گا

چین علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ:رشی سنک

چین علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ:رشی سنک

برطانیہ کے وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہندوستانی نژاد رشی سنک نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو چین کے لیے کوئی’ریڈ کارپٹ‘ نہیں بچھایا جائے گا۔ انہوں نے چین کو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ’سب سے بڑا خطرہ‘ قرار دیا۔

برطانیہ میں وزیر اعظم بننے کی دوڑ روز بروز سنسنی خیز اور چیلنجنگ ہوتی جا رہی ہے۔ اس ریس کے فائنل میں پہنچنے والے دو دعویدار رشی سنک اور لِز ٹرس سخت مقابلے سے گزر رہے ہیں۔ حال ہی میں لز ٹرس نے رشی سنک پر چین اور روس کے خلاف کمزور موقف اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے بعد سنک نے چین کے خلاف سخت موقف ظاہر کرتے ہوئے برطانیہ کے تمام 30 کنفیوشس اداروں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر وہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو ثقافت اور زبان کے پروگراموں کے ذریعے چین کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکا جائے گا۔

سنک نے چین پر ٹیکنالوجی چوری کرنے اور برطانوی یونیورسٹیوں میں دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کو ملک کی یونیورسٹیوں سے باہر پھینک دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی 5 کو چینی جاسوسی کو روکنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور وہ سائبر اسپیس میں چینی خطرات سے نمٹنے کے لیے ’نیٹو جیسا‘ بین الاقوامی اتحاد بھی بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے جال میں پھنسانے پر چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Recommended