Urdu News

برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں اول رشی نے کہا، مجھے ہندو ہونے پر فخر

برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کی دوڑ میں سب سے آگے چل رہے ہندوستانی نژاد رشی سونک

دیوالی پر دیپ جلانے کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ہو رہی ہے  وائرل

برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کی دوڑ میں سب سے آگے چل رہے  ہندوستانی نژاد رشی سونک نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں ہندو ہونے پر فخر ہے۔ اس وقت اس بیان کے ساتھ ان کے لندن کے گھر کے باہر دیوالی پر دیاجلانے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

برطانیہ میں بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد وہاں نئے وزیراعظم کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ چار مراحل کے عمل کی تکمیل کے بعد، ہندوستانی نژاد رشی سونک سب سے آگے چل رہے ہیں۔ اب تک آنے والے رجحانات اور سروے میں بھی یہ مانا جا رہا ہے کہ رشی سونک برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں سونک کے حوالے سے تمام بیانات، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ان وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں وہ تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں جن میں وہ گذشتہ دیوالی پر لندن میں اپنی موجودہ رہائش گاہ 11، ڈاؤننگ اسٹریٹ پر دیے جلا رہے تھے۔ لندن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کا پتہ 10، ڈاؤننگ اسٹریٹ ہے۔ ایسے میں چرچا ہے کہ رشی سونک اگلی دیوالی 10، ڈاؤننگ اسٹریٹ پر دیا جلا کر منائیں گے۔

اس کے علاوہ رشی سونک کے ذریعہ خود کوفخریہہندو کہنے کا بیان بھی وائرل ہو رہا ہے۔ سال 2020 میں سونک نے اپنے ہاتھ میں بھگود گیتا کے ساتھ وزیر خزانہ کے طور پر حلف لیا۔ جب ایک برطانوی اخبار نے ان سے اس پر سوال کیا تو انہوں نے صاف کہہ دیا کہ اب وہ برطانوی شہری ہیں لیکن ان کا مذہب ہندو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان کی  مذہبی اور ثقافتی وراثت ہے۔ انہوں نے کہا، 'میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں ہندو ہوں اور ہندو ہونا میری پہچان ہے۔' رشی  سونک ہمیشہ بھگوان گنیش کی مورتی کو اپنے دفتر کی میز پر رکھتے ہیں۔

Recommended