Urdu News

رشی سونک ہندوستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید دوطرفہ بنانا چاہتے ہیں

ہندوستانی نژاد برطانوی وزیر اعظم کے امیدوار رشی سونک

برطانوی وزیر اعظم کے عہدے کے دعویدار سونک ہندنژاد لوگوں کے درمیان پہنچے

لندن، 23 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستانی نژاد برطانوی وزیر اعظم کے امیدوار رشی سونک ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید دو طرفہ بنانا چاہتے ہیں۔ طانیہ میں مقیم ہندنژادلوگوں  کے درمیان پہنچے سونک نے کہا کہ وہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو دو طرفہ توسیع دینے کے خواہاں ہیں۔

ہندوستانی نژاد رشی سونک برطانوی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم بورس جانسن کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے سونک نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب وہ جانسن کے جانشین بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ سونک اب کنزرویٹیو پارٹی کے کارکنوں کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 سونک کو ہندنژاد لوگوں کی طرف سے بھی کافی سپورٹ مل رہا ہے۔ انہوں نے شمالی لندن میں کنزرویٹیو فرینڈز آف انڈیا (سی ایف آئی) کی پہل پر ہندنژاد لوگوں سے ملاقات کی اور مختلف ہندوستانی زبانوں میں ‘نمستے، سلام، کیم چھو، کدہ’ کہہ کر ان کا استقبال کیا۔انہوں نے ہندی میں کہا، ’آپ سب میرے خاندان سے ہیں‘۔

 ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کو برطانیہ کے طلبا اور سرمایہ کاروں کے لئے بھی آسان بنانے کے خواہاں ہیں۔

سی ایف آئی کی شریک صدر رینا رینجر کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے ہندنژاد لوگ دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کی طرح ہیں۔

 تمام ہندنژادلوگ برطانیہ کے لیے ہندوستان میں مواقع سے واقف ہیں لیکن درحقیقت ہمیں اس رشتے کو مختلف انداز سے دیکھنا ہوگا، کیونکہ برطانیہ میں ہمارے لیے ہندوستان سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

 برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ سونک نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ برطانیہ کے طلبا بھی ہندوستان جائیں اور وہاں سیکھیں۔ اسی طرح برطانوی کمپنیاں اور ہندوستانی کمپنیاں مل کر کام کریں۔ وہ دونوں ممالک کے تعلقات میں یہ بڑی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

چین کے حوالے سے رشی سونک نے کہا کہ ڈریگن کی بڑھتی جارحیت کے خلاف دفاع کے لیے برطانیہ کو بہت مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور چینی کمیونسٹ پارٹی ہماری اقتصادی اور قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

برطانیہ ایک طویل عرصے سے اس کا سامنا کر رہا ہے اور ہمیں اس کے لیے زندہ رہنے کی ضرورت ہے۔ سونک نے واضح الفاظ میں کہا کہ آپ کے وزیر اعظم کی حیثیت سے میں آپ کو، آپ کے خاندان اور ہمارے ملک برطانیہ کو محفوظ رکھنے کے لیے جو بھی ضروری ہو گا وہ کروں گا، کیونکہ ایک کنزرویٹیووزیر اعظم کے طور پر یہ میرا پہلا فرض ہوگا۔

Recommended