چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کی بات کہی ہے۔ دونوں ممالک نے امریکہ پر برہمی ظاہر کرنے کے ساتھ ہی مغربی ممالک کے ذریعہ شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کی ایشیا میں توسیع کی مخالفت کی ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو میں ملاقات کے بعد امریکہ پر جم کر بھڑاس نکالی۔ ایک مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے امریکہ پر عالمی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے مغربی ممالک کو نشانے پر لیا۔ روس اور چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے یکطرفہ فوجی فائدے کو حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی اور عالمی تزویراتی استحکام کو نقصان پہنچانا بند کرے۔
دونوں رہنماو?ں نے ایشیا میں نیٹو کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماو?ں نے ایک معاہدے پر دستخط کر اسے روس اور چین کے درمیان ایک نئے دور کا ا?غاز قرار دیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روس کو امن کی تجویز پیش کی تھی جس پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
روسی صدر پوتن نے چین کی طرف سے پیش کی گئی 12 نکاتی امن تجویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ پوتن نے کہا کہ چین کی طرف سے پیش کردہ امن منصوبے کی متعدد شقوں کو پرامن تصفیہ کی بنیاد کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…