وائس چانسلرپروفیسرنجمہ اخترنے گیمس اینڈ اسپورٹس ڈائرکٹر پروفیسر وسیم احمد خاں کی کوششوں کو سراہا
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نواب منصورعلی خاں پٹودی اسپورٹس کامپلیکس میں دس دنوں سے جاری انٹر فیکلٹی مقابلوں میں جیتنے والی ٹیموں کو اعزازات سے نوازنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تقریب کا انعقادگیمس اینڈ اسپورٹس کے ڈائرکٹر پروفیسر وسیم احمد خاں کے ذریعے کیا گیا۔جامعہ کی شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔
میجر جنرل وشواس راؤ ایس ایم ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل دہلی ڈی ٹی ای، این سی سی اورحکومت ہند کی وزارت ثقافت میں نائب سکریٹری شاہ فیصل(آئی اے ایس) نے بطورمہمان اعزازی شرکت کی۔10 مارچ سے 21 مارچ تک چلنے والے انٹر فیکلٹی مقابلوں میں فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باسکیٹ بال سمیت کل 8 مقابلے ہوئے جن میں خواتین اور مردزمروں کے 6 الگ الگ مقابلے ہوئے۔20 مارچ کوایک فرینڈ شپ میچ VC XI اورRegistrar XI کے درمیان ہو جس میں VC XI فتح یاب رہا۔
واضح رہے کہ کرونا وباء کے بعد یہ مقابلے دو سال کے وقفے سے منعقد ہوئے ہیں اور طلبا وطالبات میں کھیلو ں کے تئیں زبردست جوش وجذبہ پایاجارہا ہے۔جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اوردونوں اعزازی مہمانوں نے ٹیموں کو ٹرافیوں اور مڈل سے نوازا۔پروفیسر نجمہ اختر نے گیمس اینڈ اسپورٹس کے ڈائرکٹر پروفیسروسیم احمد خاں کی کوششوں کو سراہا جنھوں نے انتہائی لگن اور کاوش سے یہ مقابلے منعقد کرائے۔
اس موقع پر میجر جنرل وشواس راؤ ایس ایم اورشاہ فیصل نے بھی مختصر خطاب کیا اور کھیل کے شعبے میں جامعہ کی کوششوں کو سراہا۔پروفیسر وسیم احمد خاں نے اس موقع پر پروفیسر نجمہ اختر کا شکریہ اداکیا جن کے تعاون کے بغیر یونیورسٹی کی سطح پر اتنے بڑے مقابلے ممکن نہیں تھے۔شیخ الجامعہ نے اسپورٹس آفس کے سبھی اہلکاروں کو بھی مبارک باد پیش کی۔
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے عالمی سطح کے کھلاڑی پیداکیے ہیں جنھوں نے پوری دنیا میں نہ صرف ملک بلکہ جامعہ کا نام بھی روشن کیا۔گیمس اینڈ اسپورٹس ڈائرکٹر پروفسیر وسیم احمد خاں کی قیادت میں کورونا کے بعد اب جامعہ کی ٹیمیں کامیابی کی نئی منزلوں کے حصول اور کامیابی کی نئی عبارت لکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…