Urdu News

روس نے یوکرین پر کی میزائلوں کی برسات، 12 کی موت، 64 زخمی

روس نے یوکرین پر کی میزائلوں کی برسات

کیف (یوکرین)، 15 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 روسی فضائی حملوں نے یوکرین کے کئی شہروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دریں اثنا، ڈنیپرو میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو میزائلوں کی بوچھار سے تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں دو بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرین کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے یوکرین ارگو نے کہا ہے کہ روسی میزائل حملے کے بعد بجلی کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے کے لیے انجینئرز اور کارکن دن رات کام کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کیف میں اس وقت کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سیلسیس ہے۔ اس سے قبل ہفتے کی صبح روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی شہر کیف اور خارکیف کے انفراسٹرکچر پر میزائل حملہ کیا۔ خطے کے گورنر نے خبردار کیا ہے کہ ا?نے والے گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر میزائل حملہ ہو سکتا ہے۔

Recommended