عالمی

روس کے اسکول میں فائرنگ: 15 ہلاک، حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا

 مرنے والوں میں زیادہ تر بچے، حملہ آور نے نازی علامت والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی

 یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان روس کے وسطی علاقے ازیوسک کے ایک اسکول میں فائرنگ سے اب تک 15 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو چکے ہیں۔

مرنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں جس سے والدین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ فائرنگ کے بعد نازی نشان والی ٹی شرٹ پہنے حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔

وسطی روس کے یورال پہاڑی علاقے کے مغرب میں واقع شہر ایزیوسک کے اسکول نمبر 88 میں پیر کی صبح بچے اسکول کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک ایک بندوق بردار نے اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے اسکول چیخ و پکار سے گونج اٹھا۔

پہلے تو روس کی وزارت داخلہ نے چھ افراد کے ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی لیکن جلد ہی یہ تعداد بڑھنے لگی۔ جلد ہی معلوم ہوا کہ ہلاکتوں کی تعداد نو تک پہنچ گئی ہے اور دو درجن سے زائد زخمی ہیں۔ بعد ازاں بتایا گیا کہ حملے میں 15 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حملے کی اطلاع پر اسکول پہنچنے والے روسی سیکورٹی اداروں نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم اس سے قبل اس نے خود کو گولی مار لی۔موقع پر پہنچے ادمورتیا کے گورنر الیگژینڈر بریچلوو نے معاملے کی تفصیلی جانچ کرائے جانے اور اس واقعہ کے سازشوں کو نہ بخشنے کی بات کہی ہے۔ اسکول پر حملے کی اطلاع ملتے ہی والدین میں خوف وہراس پھیل گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago