Urdu News

روس۔ یوکرین بحران کا آٹھواں دن،خیرسون پر روسی قبضے کی خبر، دارالحکومت کیف پر شکنجہ

یوکرین روس جنگ: روس۔ یوکرین بحران کا آٹھواں دن

نئی دہلی، 3 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

یوکرین پر روس کے حملے کے آٹھویں روز جمعرات کو اسٹریٹجک  لحاظ سے اہم یوکرین کے شہر خیرسونپر روسی فوج کے قبضے کی خبر آئی۔خیرسون کے میئر ایگور کولیخیف نے اس کی تصدیق کی ہے تاہم یوکرین کے صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں لڑائی جاری ہے۔

خیرسون کے میئر ایگور کولیخیف نے تصدیق کی ہے کہ روسی افواج نے پورٹ سٹی پر قبضہ کر لیا ہے۔ کریمیئن جزیرہ نما کے شمال مغرب میں واقع خیرسون روس کے لیے اسٹریٹجک طور پر اہم ہے۔ اس پر قبضہ کرنے سے روسی افواج یوکرین کے جنوبی ساحل پر مزید کنٹرول حاصل کر سکیں گی اور مغرب کی طرف اوڈیسا شہر کی طرف بڑھنے میں مدد ملے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو بھی چاروں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ کیف میں ایک ریلوے اسٹیشن پر میزائل داغا گیا ہے۔دوسری جانب بدھ کی شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین سے روس کے خلاف مذمتی تحریک لائی گئی جس کے حق میں 141 اور مخالفت میں 5 ووٹ ڈالے گئے۔ جن ممالک نے روس کے حق میں ووٹ دیا ان میں روس، بیلاروس، شمالی کوریا، اریٹیریا اور شام شامل ہیں۔ بھارت سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Recommended