Categories: عالمی

روس۔ یوکرین بحران کا آٹھواں دن،خیرسون پر روسی قبضے کی خبر، دارالحکومت کیف پر شکنجہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 3 مارچ (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین پر روس کے حملے کے آٹھویں روز جمعرات کو اسٹریٹجک  لحاظ سے اہم یوکرین کے شہر خیرسونپر روسی فوج کے قبضے کی خبر آئی۔خیرسون کے میئر ایگور کولیخیف نے اس کی تصدیق کی ہے تاہم یوکرین کے صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں لڑائی جاری ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خیرسون کے میئر ایگور کولیخیف نے تصدیق کی ہے کہ روسی افواج نے پورٹ سٹی پر قبضہ کر لیا ہے۔ کریمیئن جزیرہ نما کے شمال مغرب میں واقع خیرسون روس کے لیے اسٹریٹجک طور پر اہم ہے۔ اس پر قبضہ کرنے سے روسی افواج یوکرین کے جنوبی ساحل پر مزید کنٹرول حاصل کر سکیں گی اور مغرب کی طرف اوڈیسا شہر کی طرف بڑھنے میں مدد ملے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
معلوم ہوا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو بھی چاروں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ کیف میں ایک ریلوے اسٹیشن پر میزائل داغا گیا ہے۔دوسری جانب بدھ کی شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین سے روس کے خلاف مذمتی تحریک لائی گئی جس کے حق میں 141 اور مخالفت میں 5 ووٹ ڈالے گئے۔ جن ممالک نے روس کے حق میں ووٹ دیا ان میں روس، بیلاروس، شمالی کوریا، اریٹیریا اور شام شامل ہیں۔ بھارت سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago