Categories: عالمی

روس یوکرین کے درمیان 57 بار ہوئی جنگ بندی کی خلاف ورزی، امریکہ نے دی وارننگ

کیف، 18 فروری (انڈیا نیرٹیو)

روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد سے فوجیں ہٹانے کے دعوؤں کے باوجود روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خدشات برقرار ہیں۔ امریکہ نے اس حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ اسی دوران یوکرین کے رہائشی علاقوں میں بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 57 مرتبہ جنگ بندی کی  خلاف ورزی کے باعث لوگ خوف و ہراس میں ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ یوکرین کے زیر کنٹرول علاقے ڈان باس میں فائرنگ کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ شیلنگ کے نتیجے میں ستانیتسا لوہانسکا کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ کچھ اسکولوں پر حملے بھی ہوئے ہیں۔ ان حملوں کا ذمہ دار روسی علیحدگی پسندوں کو ٹھہرایا جا رہا ہے جب کہ روس کا کہنا ہے کہ یہ حملے یوکرین کی فوج کر رہی ہیں۔

یوں تو دونوں ممالک ایک دوسرے پر ان حملوں کا الزام لگا رہے ہیں لیکن ان واقعات کو جنگ کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ یوکرین کے قریب 15 لاکھ روسی فوجی آنے والے دنوں میں یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ادھر روس نے بحیرہ اسود میں اپنے جنگی جہاز سے توپ کے گولے داغے ہیں۔ فلیٹ کمانڈر ایڈمرل ایگور اوسیپوف کی قیادت میں اسے ایک فوجی مشق قرار دیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago