Urdu News

یوکرین کے فوجیوں سے گھری روس کی فوج، جنوبی حصے میں یوکرین کو کامیابی

یوکرین کے فوجیوں سے گھری روس کی فوج

کیف، 4 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 نام نہاد ریفرینڈم کا حوالہ دے کر یوکرین کے چار علاقوں کو روس کے ساتھ ضم کرنے کے بعد دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان جنگ میں شدت آگئی ہے۔

اس بار یوکرین کی فوجیں زیادہ جارحانہ انداز میں حملہ کر رہی ہیں، جس سے روسی فوجیوں کو پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔یوکرین کی فوج نے دریائے ڈینپرو کے کنارے پر اپنا قبضہ بڑھایا ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں روسی فوجی اس کے محاصرے میں آگئے ہیں۔

یوکرین نے ابھی تک اپنی برتری کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن روسی حکام نے یوکرینی ٹینکوں کے حملے میں پیچھے ہٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

یوکرین کی فوج نے پیر کو روسی دفاعی علاقوں میں داخل ہوتے ہوئے تیزی سے پیش قدمی کی ہے۔ یوکرین کی فوج کی اس پیش قدمی سے ہزاروں روسی فوجیوں کے محاصرے کے ساتھ ہی رسد اور ہتھیاروں کی کمی کا بحران منڈرانے لگا ہے۔

یوکرین نے اپنی پیش قدمی کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی تاہم روسی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ یوکرین کے ٹینک ندی کے مغربی کنارے کے ساتھ درجنوں کلومیٹر تک آگے بڑھ گئی ہے۔انہوں نے راستے میں کئی گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے۔

Recommended