Urdu News

یوکرین کے کئی شہروں پر روس کا میزائل حملہ، سینکڑوں افراد ہلاک

یوکرین کے کئی شہروں پر روس کا میزائل حملہ

 یوکرین پر روسی حملے کے آٹھویں مہینے میں جنگ تیز رفتاری اور نئے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ روس کو کریمیا سے ملانے والے کرچ پل کے دھماکے کے جواب میں روس نے کیف، لیو سمیت یوکرین کے کئی شہروں پرایک ساتھ میزائل حملہ کیا۔ اس حملے میں سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس پل کو کریمیا پر روس کے قبضے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ روس یوکرین جنگ کے دوران اس پل کے اڑانے کو روس کے لیے بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس پل کے ذریعے یوکرین میں موجود روسی فوجیوں کو طرح طرح کا مواد فراہم کیا جا رہا تھا۔ روس نے پل کو اڑانے کا الزام یوکرین پر عائد کیا تھا۔

روس نے پل کو دھماکے سے اڑانے کا بدلہ یوکرین کے کئی شہروں پر بیک وقت حملہ کر کے لے لیا ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف اور لیو،دنیپرو، زائٹومیر جاپوریجیاسمیت کئی اہم شہروں میں اچانک تیز آواز کے زور دار دھماکے ہوئے۔

روسی افواج نے بیک وقت ان شہروں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ کئی شہروں کی عمارتوں سے سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ روس نے بیک وقت 12 خودکش ایرانی ڈرون یوکرین میں تباہی پھیلانے کے لیے بھیجے۔ ان دھماکوں میں سینکڑوں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ بھاری نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ روسی حملوں سے یوکرین کے کئی شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ ان حملوں میں کثیرمنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

Recommended