Urdu News

روسی صدر پوتن، ترکیہ صدر اردغان، شام میں سیاسی مفاہمت کے لیے تیار

روسی صدر پوتن، ترکیہ صدر اردغان، شام میں سیاسی مفاہمت کے لیے تیار

ماسکو،17جنوری(انڈیا نیرٹیو)

روس کی سرپرستی میں شام اور ترکی میں حکومت کے درمیان مفاہمت کی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے شام کے بحران کو حل کرنے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے ماسکو میں سہ فریقی مذاکرات کے انعقاد کے اعلان کے چند ہفتوں بعد دمشق میں استحکام کے حصول کے لیے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس حوالے سے جلد ملاقات کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب روس نے اس حوالے سے مزید پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔

روسی ایوان صدر نے آج اعلان کیا کہ روسی صدر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے فون پر بات کی ہے جس میں انہوں نے شام میں حکومت کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔کریملن نے کہا کہ دونوں نے دمشق میں ترک حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر بات کی۔

تاہم بیان میں اس موضوع پر مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ ترک اخبار حریت کے مطابق یہ پیش رفت سفارتی ذرائع کے اس اعلان کے چند روز بعد ہوئی ہے کہ روس، ترکی اور شام کا وزرائے خارجہ کی سطح پر اجلاس جلد ماسکو میں منعقد ہو سکتا ہے۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماسکو میں ہونے والی بات چیت کی تاریخ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کے دورہ افریقی کے بعد ہوگی۔

یہ دورہ 14 جنوری کو ختم ہوا تھا۔مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ ماسکو میں ہونے والی آئندہ بات چیت میں حساس مسائل پر بات کی جائے گی کیونکہ وزرائے خارجہ شام کی تازہ ترین پیش رفت، اس کے شمال کی صورتحال، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ کے علاوہ پناہ گزینوں کی واپسی پر بات چیت کریں گے۔

Recommended