Urdu News

یوکرین کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ پر روسی فوجیوں کا حملہ، آگ سے بھاری تباہی کا اندیشہ

یوکرین کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ پر روسی فوجیوں کا حملہ

کیف، 4 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

روسی فوجیوں نے یوکرین کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ پر حملہ کیا ہے۔ روسی فوجیوں نے جمعہ کو یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ زاپورزیا پر حملہ کیا ہے۔ اس میں چھ ری ایکٹر ہیں۔

امریکی این بی سی نیوز کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے ٹوئٹر پر معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس جوہری پلانٹ میں اگر آگ لگتی ہے یا دھماکہ ہوتا ہے تو یہ چرنوبل اپریل 1986 سے بڑا سانحہ ہوگا۔ ایک اور بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے پلانٹ کے ترجمان اینڈرے تز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر روسی حملے کو فوری طور پر نہیں روکا گیا تو پلانٹ کی تابکاری جوہری تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ ایک ری ایکٹر میں ا?گ لگ چکی ہے۔

واقعہ کے سلسلے میں پلانٹ کے قریب واقع شہر اینرگودر کے میئر دمتری اورلوو نے کہا کہ روسی فوجیوں نے پلانٹ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے۔ جبکہ نیویارک ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح زاپورزیا جوہری پلانٹ کے قریب کچھ فوجی گاڑیاں دیکھی گئیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بدھ کو انٹرنیشنل ایٹمک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ماریانو گروسی نے اس پلانٹ پر روسی حملے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا اور ایک بڑے حادثے کا اشارہ دیا تھا۔ زاپورزیا جوہری پلانٹ کے قریب ریڈیئیشن کی اونچی سطح کا پتہ چلا ہے۔ یوکرین میں مجموعی بجلی پیداوار میں 25 فیصد بجلی اسی پلانٹ سے پیدا ہوتی ہے۔ 

Recommended