کورونا پر سارک ممالک کے صحت سکریٹری سطح کی میٹنگ کل
پاکستان سمیت سبھی رکن ممالک مدعو
نئی دہلی،17فروری(انڈیا نیرٹیو)
کورونا وائرس سے متعلق جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کی صحت سکریٹری سطح کی میٹنگ18فروری کو منعقد ہوگی۔ یہ میٹنگ ورچوئل طریقے سے کی جائے گی۔ جس کی قیادت بھارت کرے گا۔
بھارت نے اس ورکشاپ میں پاکستان کو بھی مدعو کیا ہے۔اس میٹنگ میں سارک ملکوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔خیال رہے کہ دنیا کی کل آبادی کا اکیس فیصد سارک ملکوں میں آباد ہے۔
افغانستان ،بنگلہ دیش، بھوٹان،نیپال، مالدیپ،سری لنکا،پاکستان اور ہندوستان میں ایک کروڑ پچیس لاکھ سے زیادہ کورونا کے مصدقہ معاملے ہیں۔اب تک ایک لاکھ اکیاسی ہزار دو سو انیس افراد کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔جب کہ ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔