Categories: عالمی

یوکرین سے روسی افواج کا انخلا ہوا تو پابندیاں اٹھا لیں گے: برطانیہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لندن،27مارچ(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماسکو پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار ہے بشرط یہ کہ روسی افواج یوکرین کی اراضی سے نکل جائیں۔یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 32 واں روز ہے۔برطانیہ کی خاتون وزیر خارجہ لیز ٹراس نے واضح کیا کہ اگر ماسکو مکمل فائر بندی اور اپنی افواج کے کے انخلا پر آمادہ ہو جاتا ہے تو پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کی شام برطانوی اخبار "سنڈے ٹیلی گراف" کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹراس نے مزید کہا کہ "کرملن کو یہ بھی وعدہ کرنا ہو گا کہ وہ مستقبل میں کسی اور جارحیت کا ارتکاب نہیں کرے گا یہاں تک کہ روس کی سیکڑوں شخصیات اور اداروں پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں.. کسی بھی نئے حملے کی صورت میں یہ پابندیاں دوبارہ عائد کی جا سکتی ہیں "۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ "میں نہیں سمجھتی کہ یہ لوگ (روسی) بات چیت میں سنجیدہ ہیں اسی لیے میرا کہنا ہے کہ ہمیں امن کو یقینی بنانے کے لیے پْر عزم ہونے کی ضرورت ہے"۔لیز ٹراس نے باور کرایا کہ روس پر پابندیوں اور یوکرین کو بھیجے جانے والے ہتھیاروں میں کئی گنا اضافے کی ضرورت ہے تا کہ مذاکرات کے دوران میں ماسکو پر دباؤ ڈالا جا سکے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برطانیہ نے بھی دیگر کئی مغربی ممالک کی طرح گذشتہ ہفتوں میں روس اور بیلا روس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔روس کے اقتصادی سیکٹروں پر عائد مغربی ممالک کی پابندیوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اسی طرح روس کی سیاسی شخصیات بھی پابندیوں کی لپیٹ میں آئی ہیں۔ ان میں سر فہرست روسی صدر ولادی میر پوتین ہیں۔ ان کے علاوہ وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف، کرملن کے ترجمان، روسی ارب پتی شخصیات، بینک اور بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago