Urdu News

سعودی عرب میں حجاج کی نقل وحرکت کے روح پرورمناظرکی پانچ سو فٹ کی اونچائی سےعکس بند

خانۂ کعبہ کا روح پرور منظر

مدینہ منورہ،05جولائی(انڈیا نیرٹیو)

سعوی پریس ایجسی کی فضائی منظر کو فلمبند کرنے کی ذمہ دار ایک رپورٹنگ ٹیم نے حجاج کرام کی مدینۃ المنورہ سے مکہ معظمہ روانگی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کی ہے۔ ایس پی اے کی اس ٹیم کے ذمہ حجاج کے قافلے کی روانگی کے مناظر کو فضا سے کور کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔حجاج کے اس قافلے میں 45000 سے زائد حجاج شامل تھے جس کے تک پہنچنے کے روح پرور مناظر کو فلم بند کیا گیا ہے۔ یہ حجاج کا آخری قافلہ تھا جو روضہ رسول کی زیارت کے بعد خانہ خدا کے لیے چار جولائی کو روانہ ہوا۔اس مقصد کے لیے ایس پی اے کی فضائی رپورٹنگ ٹیم نے سٹٹ آف دی آرٹ کیمروں کی مدد سے پانچ سو فٹ کی بلندی سے فلم بندی کی استعمال کیے۔

مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان دبن عبدالعزیز نے خود اس قافلے کی روانگی کے معاملات کو دیکھا۔ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان اس ریجن میں حجاج اور دیگر وزٹس سے متعلق کمیٹی کے بھی سربراہ ہیں۔ حجاج کے اس قافلے نے اس سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو مدنیہ میں سلام پیش کیا اور پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد مکہ روانہ ہوا۔وزارت حج کے انڈر سیکرٹری محمد البیجاوی رپورٹنگ ٹیم نے قافلہ حجاج کی ذوالخلیفہ سے مکہ کے مضافات تک کوریج کی۔ ان کے ذمہ اس قافلے کی مدینہ سے روانگی کے علاوہ رہائش کے انتطامات کرنا، گم ہوجانے والے حجاج کی رہنمائی کرنا۔ اور بیمار ہوجانے کی صورت میں حجاج کی صحت سے متعلق ضروریات کا خیال رکھنا شامل ہے۔ اسی طرح اگر کوئی حاجی اس دروان انتقال کر جائے تو اس کی میت کے لیے تمام انتطامات بھی انہیں کی وزارت کے ذمہ ہیں۔ایس پی اے کی فضائی رپورٹنگ ٹیم نے مدینہ منورہ سے حجاج کے اس روانہ ہونیوالے قافلے کی فضا ئی کوریج کرنے ے علاوہ حجاج کے لیے حکومت و دیگر غیر حکومتی اداروں کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو بھی کمیرے کی آنکھ سے دیکھا اور ان کی توثیق کی۔

Recommended