Categories: عالمی

سعودی عرب میں حجاج کی نقل وحرکت کے روح پرورمناظرکی پانچ سو فٹ کی اونچائی سےعکس بند

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مدینہ منورہ،05جولائی(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعوی پریس ایجسی کی فضائی منظر کو فلمبند کرنے کی ذمہ دار ایک رپورٹنگ ٹیم نے حجاج کرام کی مدینۃ المنورہ سے مکہ معظمہ روانگی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کی ہے۔ ایس پی اے کی اس ٹیم کے ذمہ حجاج کے قافلے کی روانگی کے مناظر کو فضا سے کور کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔حجاج کے اس قافلے میں 45000 سے زائد حجاج شامل تھے جس کے تک پہنچنے کے روح پرور مناظر کو فلم بند کیا گیا ہے۔ یہ حجاج کا آخری قافلہ تھا جو روضہ رسول کی زیارت کے بعد خانہ خدا کے لیے چار جولائی کو روانہ ہوا۔اس مقصد کے لیے ایس پی اے کی فضائی رپورٹنگ ٹیم نے سٹٹ آف دی آرٹ کیمروں کی مدد سے پانچ سو فٹ کی بلندی سے فلم بندی کی استعمال کیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان دبن عبدالعزیز نے خود اس قافلے کی روانگی کے معاملات کو دیکھا۔ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان اس ریجن میں حجاج اور دیگر وزٹس سے متعلق کمیٹی کے بھی سربراہ ہیں۔ حجاج کے اس قافلے نے اس سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو مدنیہ میں سلام پیش کیا اور پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد مکہ روانہ ہوا۔وزارت حج کے انڈر سیکرٹری محمد البیجاوی رپورٹنگ ٹیم نے قافلہ حجاج کی ذوالخلیفہ سے مکہ کے مضافات تک کوریج کی۔ ان کے ذمہ اس قافلے کی مدینہ سے روانگی کے علاوہ رہائش کے انتطامات کرنا، گم ہوجانے والے حجاج کی رہنمائی کرنا۔ اور بیمار ہوجانے کی صورت میں حجاج کی صحت سے متعلق ضروریات کا خیال رکھنا شامل ہے۔ اسی طرح اگر کوئی حاجی اس دروان انتقال کر جائے تو اس کی میت کے لیے تمام انتطامات بھی انہیں کی وزارت کے ذمہ ہیں۔ایس پی اے کی فضائی رپورٹنگ ٹیم نے مدینہ منورہ سے حجاج کے اس روانہ ہونیوالے قافلے کی فضا ئی کوریج کرنے ے علاوہ حجاج کے لیے حکومت و دیگر غیر حکومتی اداروں کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو بھی کمیرے کی آنکھ سے دیکھا اور ان کی توثیق کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago